عراق: امریکی سفارتخانے کے نزدیک ایک اور راکٹ حملہ

عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک مرتبہ امریکی سفارتخانے کے احاطے میں ایک راکٹ آ کر گرا ہے۔

سکیورٹی حکام کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بغداد کے حساس ترین علاقے گرین زون میں ایک کیٹوشیا راکٹ خالی گھر پر آ کر لگا۔ یہ راکٹ شارع فلسطین پر واقع علاقے الادریسی سے داغا گیا۔ راکٹ گرنے کے نتیجے میں مذکورہ مکان کی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ حملہ گزشتہ سات ماہ کے دوران عراق میں امریکی مفادات کے خلاف ہونے والی اپنی نوعیت کی 28 ویں کارروائی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں تشکیل پانے والی نئی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور عراق میں امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ میں کمی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔