شامی افواج کو کہیں بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے، ترک صدر

 انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ شامی افواج کو کہیں بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے۔

انقرہ میں پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ اب اگر ایک بھی ترک فوجی زخمی ہوا تو شامی افواج کو کہیں بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے اور ضرورت پڑنے پر فضائی حملے بھی کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی ادلب میں شامی افواج کی پیش قدمی ترکش آبزرویشن پوسٹ سے پیچھے دھکیلنے کے لیے پر عزم ہے اور یہ کام فروری کے آخر تک کسی بھی صورت میں سر انجام دیا جائے گا۔

ترکی نے باغیوں کے علاقے میں صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے 12 کے قریب ملٹری پوسٹ قائم کی ہیں جب کہ رواں ماہ کے شروع میں ہزاروں ترک فوجیوں سمیت اسلحہ، ٹینکس، راڈار اور دیگر فوجی سامان کو ادلب میں منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں شامی حکومت کے حملے میں 13 ترک فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد ترک صدر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شامی حکومت کو اس حملے کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

Read Previous

مالٹا کے آدھے سے زیادہ ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار

Read Next

کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو 11 برس قید کی سزا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے