سینا مکی فلو کیلئے موثر، کورونا کیلئے بھی استعمال ہوسکتی: عطا الرحمن

ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے سینا مکی کورونا کے علاج میں معاونت کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ سینا مکی میں اینٹی باڈیز کی ایکٹویٹی پائی گئی ہے، اس سے فلو کا موثر علاج ہو سکتا ہے۔ میں خود اس پر ریسرچ کر چکا ہوں اگر کسی شخص کو گلے کا مرض ہے تو یہ اس کیلئے موثر ثابت ہو سکتی ہے، تاہم کورونا کیلئے اس کے موثر ہونے کے حوالے سے ابھی تک کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ سینا مکی کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

علاوہ ازیں مولانا بشیر فاروقی نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ اگر موت کا علاج ہوتا تو سینا مکی میں ہوتا، ڈاکٹر بشیر فاروقی نے اس مرکب کو بنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ پانی کو ابال کر کے اس میں تھوڑی سے سینا مکی ڈال دی جائے اور پکنے دیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو صبح کورونا وائرس ہوا ہو تو انشاء اللہ سینا مکی کے استعمال سے رات کو یہ وائرس ختم ہو جائے گا۔

ڈاکٹر نذیر نے کہا کہ سینا مکی سے کورونا وائرس کے مریض کا 24 گھنٹوں میں علاج ہو سکتا ہے ساتھ ہی ساتھ یہ وزن کم کرنے کیلئے بھی انتہائی موثر ہے۔