سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 155 ہوگئی

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 155 ہوگئی۔

ٹوئٹر کے ذریعے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ سکھر میں موجود 234 زائرین کے ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے جن میں سے 119 کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت  اور 115 افراد کے ٹیسٹ منفی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 155 ہوگئی ہے۔

’سندھ میں تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے‘

اس سے قبل جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ 2 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔