سندھ میں آج کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، 787 کیسز رپورٹ ہوئے

سندھ بھر میں آج کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد 277 ہو گئی جبکہ 24 گھنٹوں میں 787 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5034 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 787 کیسز مثبت آئے۔ 114مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ31 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کر دی۔ انہوں نے کہا عوام خود کو بھی کورونا سے بچائیں اور دوسروں کو بھی کرونا سے بچانے میں مدد کریں۔