سندھ حکومت ناکام ہو چکی، مراد علی شاہ روز خوف پھیلانے کا بلیٹن پڑھتے ہیں: حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ روز ایک بلیٹن پڑھتے ہیں، جو خوف پھیلانے اور مرنے کا بلیٹن ہوتا ہے۔ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی میں لسانیت پھیلاتے ہیں۔

انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کے تحت کراچی کی معیشت کو تباہ کیا۔ انہوں نے عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانے کیلئے کراچی کو بند کیا۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے، اب کہتے ہیں عید کے بعد ٹرانسپورٹ کھولیں گے۔ انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ فوری کھولی جائے۔