سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے ہاں 5 ویں بیٹی کی ولادت

Shahid Afridi

#cricket # shahid afrdi

Shahid Afridi
“اللہ تعالی کی لاتعداد رحمتوں کا سلسلہ جاری ہے، 4 بہترین بیٹیوں کے بعد اللہ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، اسٹار آل راؤنڈر کی ٹوئٹا”

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے ہاں 5 ویں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

شاہد آفریدی نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں کیا۔ انہوں نے اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ نوزائیدہ بیٹی کو گود میں اٹھائے اپنی تصویر مداحوں سے شیئر کی۔

شاہد آفریدی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’اللہ تعالی کی لاتعداد رحمتوں کا سلسلہ جاری ہے، 4 بہترین بیٹیوں کے بعد اللہ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، شکر الحمد اللہ، میں یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں سے شیئر کررہا ہوں‘۔
شاہد آفریدی کی اس ٹوئٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور تہنیتی پیغامات کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سابق کپتان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اختیار کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے مداحوں کی تعداد پہلے کی طرح برقرار ہے۔

خیال رہے کہ سابق کپتان اپنی بیٹیوں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور ان کی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ ہیں جبکہ دیگر بیٹیوں کے نام انشا، عجوا اور اسمارا ہیں۔

Read Previous

خبر روز کی 14 فروری 2020

Read Next

نیوز ھیڈلایئنز آف 04 PM

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *