خواتین کا چہرہ بدلنے والے متنازع ریالٹی شو کی غیرمعمولی مقبولیت

جنوبی کوریا: جنوبی کوریا میں پلاسٹک سرجری کا جنون ہے یہاں ایک پروگرام بہت مقبول ہورہا ہے جس میں انتہائی غریب لڑکیوں اور خواتین کا چہرہ کئی سرجریوں سے تبدیل کرکے انہیں اس طرح پیش کیا جاتا ہے کہ وہ پہچاننے میں نہیں آتیں تاہم ناقدین نے اس روش پر شدید تنقید کی ہے۔

واضح رہے کہ اس پروگرام میں معمولی صورت، چہرے کے نقائص اور دیگر اقسام کی کمی کی حامل انتہائی غریب خواتین کو شامل کیا جاتا ہے۔ ان کی سرجری محض گوری رنگت یا ناک سیدھی کرنے تک محدود نہیں ہوتی بلکہ جبڑے کے پیچیدہ آپریشن کرکے اسے خاص تشاکل یا سمٹری میں لایا جاتا ہے جو عام حسن کی علامت ہے۔ اس طرح آپریشن سے پہلے اور بعد میں خاتون کا چہرہ یکسر بدل جاتا ہے۔

اس پروگرام کا نام ’لیٹ می اِن‘ ہے جس میں شامل خواتین کا جبڑا، چہرہ، دانتوں کی سیدھ کو اس طرح بدلا جاتا ہے کہ وہ یک دم خوبصورت اور پرکشش دکھائی دیتی ہیں۔ یہ پروگرام گزشتہ 10 برس سے چل رہا ہے جسے ناظرین نے سراہا ہے۔ دوسری جانب ناقدین نے کہا ہے کہ یہ پروگرام بقیہ خواتین میں احساسِ محرومی پیدا کرتے ہوئے انہیں بھی پلاسٹک سرجری کے مہنگے ترین آپریشن کی طرف لبھا رہا ہے

Read Previous

نمکین ماسک کورونا وائرس کو ختم کرسکتے ہیں

Read Next

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے