خواتین ورلڈ کپ کیلئے قومی خواتین ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

لاہور:خواتین ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں مکلمل جس کے بعد خواتین قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا اور ثنا میر ٹیم کا حصہ نہ بن سکی ۔
خبر کے مطا بق سامنے آیا ہے کہ 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد بتایا گیا کہ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم 31 جنوری کو آسٹریلیا کیلئے روانہ ہو گی، قومی خواتین کرکٹ ٹیم ایونٹ سے پہلے ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ تین وارم اپ میچز کھیلے گی جو کہ 7، 9 اور 11 فروری کو کھیلے جائیں گے، تاہم روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا آٹھ روزہ تربیتی کیمپ 23 سے 30 جنوری تک حنیف محمد پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ ٹیم میں شامل کھیلاڑی بسمعہ معروف جو کہ پاکستانی خواتین  ٹیم کی کپتان ہے اس کے علاوہ ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، جویریہ خان، منبیہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیّدہ عروب شاہ شامل ہیں۔
خبر کے مطابق عروج ممتاز کی سربراہی میں نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی نےانگلینڈ ویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف سکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ناہیدہ خان ، رامین شمیم اور عائشہ ظفر کی جگہ منبیہ علی، عائشہ نسیم اور ایمن انور کو میگا ایونٹ کے لیے 15 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تین رکنی سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین میں مرینہ اقبال اور اسماویہ اقبال شامل ہیں۔

Read Previous

روز کی مارکیٹ 20 جنوری 2020

Read Next

تین لکھ میڑک ٹن گندم درآمد کی جائے گی ، ای سی سی اجلاس میں حکومت کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *