بہاولپور میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار ہو گئے

بہاولپور میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر بہاولپور میں اعظم چوک کے قریب ذخیرہ جنگل میں کی گئی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔

ملزمان سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔