برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 35.20 فیصد اضافہ

برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 35.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2019ء سے لے کر مارچ 2020ء کے اختتام تک برآمدات پر مال برداری اخراجات کی مد میں 178.01 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35.20 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں برآمدات پر مال برداری اخراجات کی مد میں 147.91 ملین ڈالرصرف ہوئے تھے۔ مارچ 2020ء میں برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 19.98 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ شرح گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 34.14 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں برآمدات پر مال برداری اخراجات کے ضمن میں 14.82 ملین ڈال رصرف ہوئے تھے۔

مالی سال 2018-19ء میں برآمدات پر مال برداری اخراجات کی مد میں 191.08 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوئی تھی۔ سال 2017-18ء میں اس مد میں اخراجات کا کل حجم 233.91 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔