امریکی صدر کی چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ چین نے کورونا وبا سے متعلق درست معلومات فراہم نہ کیں تو وہ اس سے تعلقات ختم کر دیں گے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین سے تعلقات ختم امریکا 500 ارب ڈالر بچا لے گا۔

کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں تیار ہونے کے کوئی ثبوت نہیں: آسٹریلوی وزیراعظم
کورونا کے پھیلاؤ کا تعلق چین کی لیبارٹری سے ہے، امریکی صدر اپنی بات پر قائم
کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا: امریکی جنرل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے معاملے پر چین نے بہت مایوس کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ان کے اچھے تعلقات ہیں لیکن اس وقت وہ چینی ہم منصب سےگفتگو کے خواہش مند نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں پھیلی وبا کا الزام چین پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا تعلق ووہان کی لیبارٹری سے ہے۔

دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی اور سائنسدان کہتے ہیں کہ کورونا وائرس جانور سے انسان میں منتقل ہوا اور اس کا تعلق چین کے شہر ووہان کی لیب سے نہیں ہے۔