اللہ سے شفا اور معافی مانگتے رہیں ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی، عائزہ خان

کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے شفا اورمعافی مانگتے رہیں انشااللہ ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔

جان لیوا ناول کورونا وائرس اب تک دنیا کے تقریباً 190 ممالک تک پھیل چکا ہے، اس نے ہزاروں زندگیاں نگل لی ہیں اور مزید لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہیں۔ حکمرانوں کے ساتھ پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اس تشویشناک صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کے لیے کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کی دعا کرتے ہوئے کہا ’’ ہمارے پاکستان پر اور اس پوری دنیا پر اپنا رحم کر میرے اللہ۔

احتیاط تو بے شک کرنی ہے پر دعا بھی کرنی ہے اپنے لیے سب کے لئے۔ خود کوشش کریں وضو میں رہیں، اللہ سے شفا اور معافی مانگتے رہیں، بے شک ہمارا یقین ہے اللہ پر ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔ انشااللہ۔‘‘

<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”hi” dir=”ltr”>Humary Pakistan par or is pori dunia par apna reham kar mere Allah,<br>Ahtiyat tu beshk karne ha Par dua bhe krni ha apne lie sabke lie<br>Khud koshish krei Wazu me rahai Allah se shifa or mafi mangte rahe beshak humara yaqen ha Allah par hume koi bhe chez nuksan nai pohchagi inshAllah</p>&mdash; Ayeza Khan (@Ayezakhan_ak) <a href=”https://twitter.com/Ayezakhan_ak/status/1242832125935513603?ref_src=twsrc%5Etfw”>March 25, 2020</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>