ارطغرل غازی نے میرا جسم میری مرضی کے نعرے کو دفن کر دیا: وینا ملک

اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ ترکی کے مشہور ڈرامےارطغرل غازی نے میرا جسم میری مرضی کے نعرے کو دفن کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ وینا ملک نے ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی پاکستان میں غیر معمولی مقبولیت کے حوالے سے لکھا کہ ترک ڈراما ارطغرل ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے۔

VEENA MALIK

@iVeenaKhan
ترک ڈرامہ ارطغرل ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے اس ڈرامے کی مقبولیت نے "میرا جسم میری مرضی” نعرے کو دفن کردیا ہے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا

16.4K
8:44 AM – May 18, 2020
Twitter Ads info and privacy
3,129 people are talking about this
وینا ملک نے مزید کہا اس ڈرامے کی مقبولیت نے “میرا جسم میری مرضی” نعرے کو دفن کردیا ہے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ارطغرل غازی اسلامی تہذیب سکھانے والا ڈراما ہے: مہوش حیات

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے نام سے چلایا جا رہا ہے، اس پر نہ صرف عام شائقین بلکہ پاکستانی شوبز شخصیات بھی باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ارطغرل غازی کے نشر ہوتے ہی پاکستان میں اس کی مقبولیت ترکی سے ہی بڑھ گئی تھی اور صرف 20 دن میں ہی اس ڈرامے کو یوٹیوب پر 21 کروڑ بار دیکھا جا چکا تھا۔

جہاں ارطغرل غازی سے عام پاکستانی شائقین خوش دکھائی دے رہے ہیں، وہیں کچھ شوبز شخصیات جن میں اداکار شان، ریما اور یاسر حسین سرفہرست ہیں، انہوں نے اس ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے پر اعتراض بھی کیا تھا۔ ارطغرل غازی پر اختلاف کرنے والے پاکستانی اداکاروں کے مطابق وہ اس ڈرامے کے مخالف نہیں ہیں بلکہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ اس ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر نشر نہیں کیا جانا چاہیے۔

تاہم پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ارطغرل غازی ڈرامے کو اسلامی روایات کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے اس کی مقبولیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Mehwish Hayat TI

@MehwishHayat
I don’t know what the fuss is all abt? At the end of the day lets accept Dirilis #Ertugrul for wht it is; an educational drama series which has historical significance & gr8 moral lessons.I think Engin Altan Düzyatan is pretty hot. A bit like Leonardo Di Caprio no?#crushupdated♥

9,544
8:06 PM – May 18, 2020
Twitter Ads info and privacy
1,234 people are talking about this
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ترک ڈرامے کے خلاف اتنی منفی باتیں کیوں کی جا رہی ہیں؟ لیکن آخر ایک دن ہم سب یہ تسلیم کریں گے کہ ارطغرل غازی نہ صرف تعلیم پھیلانے بلکہ اسلامی تہذیب سکھانے والا ڈراما بھی ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے ڈرامے کے مرکزی کردار کی تعریف کرتے ہوئے ایک نیا ٹرینڈ بھی شروع کیا اور انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ کرش اپڈیٹ کا لفظ استعمال کیا۔

مہوش حیات نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خیال میں ارطغرل غازی کے اداکار انجین التان دوزیتان انتہائی پرکشش دکھائی دیتے ہیں۔

مہوش حیات کے مطابق انجین التان دوزیتان ڈرامے میں ہالی وڈ اداکار لیو نارڈو ڈی کیپریو کی طرح پرکشش دکھائی دیتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کرش اپ ڈیٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

دراصل مہوش حیات نے ڈرامے کے مرکزی اداکار کی پاکستان میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں ہالی وڈ کے شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک کے ہیرو لیو نارڈو ڈی کیپریو سے تشبیح دی۔

کیونکہ ٹائی ٹینک کے بعد لیو نارڈو ڈی کیپریو بے حد مقبول ہوئے تھے اور اب ان کی طرح ارطغرل غازی کے مرکزی ہیرو انجین التان دوزیتان بھی بے حد مقبول ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی مقبولیت پاکستان میں مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں کے پاکستانی مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے نبھایا ہے جب کہ ان کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار 28 سالہ اسرا بیلگیج نے ادا کیا ہے۔

دونوں اداکاروں اور خاص طور پر حلیمہ سلطان کی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت ہے اور لوگوں نے سوشل میڈیا پر فالو کرنے سمیت ان سے محبت کا اظہار کرنا بھی شروع کیا اور بتایا کہ کس طرح پاکستانی مداح انہیں چاہنے لگے ہیں۔ ڈرامہ مداحوں کی جانب سے تین ہفتوں میں حلیمہ سلطان یعنی اسرا بیلگیج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی تعریف میں کمنٹس کیے گئے ہیں اور لوگ ان سے ملنے اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان کا کہنا ہے کہ ہمیں دیکھنے کا شکریہ، مجھے پاکستان سے پیار ہے۔

ایک مداح نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تو ’ارطغرل غازی‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا کہنا تھا کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروںگا اور آپ لوگوں سے ملوں گا۔