ارطغرل غازی اسلامی تہذیب سکھانے والا ڈراما ہے: مہوش حیات

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مشہور ترک ڈرامہ ارطغرل غازی نہ صرف تعلیم پھیلانے بلکہ اسلامی تہذیب سکھانے والا ڈراما ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے نام سے چلایا جا رہا ہے، اس پر نہ صرف عام شائقین بلکہ پاکستانی شوبز شخصیات بھی باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ارطغرل غازی کے نشر ہوتے ہی پاکستان میں اس کی مقبولیت ترکی سے ہی بڑھ گئی تھی اور صرف 20 دن میں ہی اس ڈرامے کو یوٹیوب پر 21 کروڑ بار دیکھا جا چکا تھا۔ جہاں ارطغرل غازی سے عام پاکستانی شائقین خوش دکھائی دے رہے ہیں، وہیں کچھ شوبز شخصیات جن میں اداکار شان، ریما اور یاسر حسین سرفہرست ہیں، انہوں نے اس ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے پر اعتراض بھی کیا تھا۔

ارطغرل غازی پر اختلاف کرنے والے پاکستانی اداکاروں کے مطابق وہ اس ڈرامے کے مخالف نہیں ہیں بلکہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ اس ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر نشر نہیں کیا جانا چاہیے۔

تاہم پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ارطغرل غازی ڈرامے کو اسلامی روایات کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے اس کی مقبولیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ترک ڈرامے کے خلاف اتنی منفی باتیں کیوں کی جا رہی ہیں؟ لیکن آخر ایک دن ہم سب یہ تسلیم کریں گے کہ ارطغرل غازی نہ صرف تعلیم پھیلانے بلکہ اسلامی تہذیب سکھانے والا ڈراما بھی ہے۔

Mehwish Hayat TI

@MehwishHayat
I don’t know what the fuss is all abt? At the end of the day lets accept Dirilis #Ertugrul for wht it is; an educational drama series which has historical significance & gr8 moral lessons.I think Engin Altan Düzyatan is pretty hot. A bit like Leonardo Di Caprio no?#crushupdated♥

9,544
8:06 PM – May 18, 2020
Twitter Ads info and privacy
1,233 people are talking about this
ساتھ ہی اداکارہ نے ڈرامے کے مرکزی کردار کی تعریف کرتے ہوئے ایک نیا ٹرینڈ بھی شروع کیا اور انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ کرش اپڈیٹ کا لفظ استعمال کیا۔

مہوش حیات نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خیال میں ارطغرل غازی کے اداکار انجین التان دوزیتان انتہائی پرکشش دکھائی دیتے ہیں۔

مہوش حیات کے مطابق انجین التان دوزیتان ڈرامے میں ہالی وڈ اداکار لیو نارڈو ڈی کیپریو کی طرح پرکشش دکھائی دیتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کرش اپ ڈیٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

دراصل مہوش حیات نے ڈرامے کے مرکزی اداکار کی پاکستان میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں ہالی وڈ کے شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک کے ہیرو لیو نارڈو ڈی کیپریو سے تشبیح دی۔

کیونکہ ٹائی ٹینک کے بعد لیو نارڈو ڈی کیپریو بے حد مقبول ہوئے تھے اور اب ان کی طرح ارطغرل غازی کے مرکزی ہیرو انجین التان دوزیتان بھی بے حد مقبول ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی مقبولیت پاکستان میں مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں کے پاکستانی مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے نبھایا ہے جب کہ ان کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار 28 سالہ اسرا بیلگیج نے ادا کیا ہے۔

دونوں اداکاروں اور خاص طور پر حلیمہ سلطان کی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت ہے اور لوگوں نے سوشل میڈیا پر فالو کرنے سمیت ان سے محبت کا اظہار کرنا بھی شروع کیا اور بتایا کہ کس طرح پاکستانی مداح انہیں چاہنے لگے ہیں۔ ڈرامہ مداحوں کی جانب سے تین ہفتوں میں حلیمہ سلطان یعنی اسرا بیلگیج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی تعریف میں کمنٹس کیے گئے ہیں اور لوگ ان سے ملنے اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل، جسے ارطغرل غازی بھی کہا جاتا ہے، کو پاکستانی بہت پسند کر رہے ہیں، پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے نے ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ہے، ارطغرل غازی کو صرف 18 روز کے دوران یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان کا کہنا ہے کہ ہمیں دیکھنے کا شکریہ، مجھے پاکستان سے پیار ہے۔

ایک مداح نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تو ’ارطغرل غازی‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا کہنا تھا کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروںگا اور آپ لوگوں سے ملوں گا۔