اداکارہ سجل علی کا مداحوں کے نام محبت بھرا پیغام وائرل ہو گیا

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی، جو سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے کو اپنے بارے میں آگاہ کرتی رہتی ہیں، نے اپنے چاہنے والوں کو محبت بھرا پیغام دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکاراحد رضا میرسے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ سجل علی کے مداح انہیں خوب سراہتے ہیں۔ ان کی اداکاری کے چرچے اوران کا پہننا اوڑھنا ان کے مداحوں کوخوب ہی بھاتا ہے اسی لیے ان کے مداحوں کی تعداد دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔

اداکارہ نے اس بار کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے مداحوں کا انسٹاگرام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے ہمارے لیے محبت کا اظہارکیا۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لیے مزید لکھا کہ وہ سب ایک نعمت ہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی پاکستان کی واحد اداکارہ جن کے انسٹا گرام پر5 ملین سے زائد فالوورز ہیں، سجل علی کے علاوہ پاکستان اداکاراؤں میں ماہرہ خان، ایمن خان، ماورا حسین اورعائزہ خان 5 ملین فالوورزکے ساتھ انسٹاگرام پرآگے ہیں۔